منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے قومی ترقیاتی حجم میں دو سال میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ2023-24 میں قومی ترقی کا حجم اٹھائیس کھرب روپے تھا اور اب یہ بڑھ کر بیالیس
منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے قومی ترقیاتی حجم میں دو سال میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ2023-24 میں قومی ترقی کا حجم اٹھائیس کھرب روپے تھا اور اب یہ بڑھ کر بیالیس کھرب روپے ہوگیا ہے۔
احسن اقبال نے ترجیحات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو تیز تر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں منصوبوں کیلئے ترقیاتی بجٹ کی مد میں دوسوتیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جسکا مقصد روابط کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری اگلی ترجیح آبی شعبہ کی ترقی اور آبی ذخائر کی تکمیل ہے۔
بھارت کی طرف سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کو پاکستان کی جانب آنے والے پانی کا بہائو روکنے نہیں دیا جائیگا۔
تاہم انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دیامربھاشا اور مہمند ڈیمز ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جائینگے۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ علاقائی روابط بڑھانے والے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے بھی ہماری ترجیح ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دولاکھ سے زائد نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دینے کیلئے ایک پروگرام پر عملدرآمد کیا جائیگا۔
احسن اقبال نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کا خاتمہ کرنے کے پروگرام پر چونسٹھ ارب روپے لاگت آئیگی۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت میں جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی قائم کی جائیگی۔
وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ کراچی میں پانچ سو ایکٹر اراضی پر ایک خصوصی اقتصادی زون قائم کیا جائیگا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *