728 x 90

قیصر احمد شیخ کا ویلیو ایڈڈ برآمدات کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ

قیصر احمد شیخ کا ویلیو ایڈڈ برآمدات کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ

سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے ویلیو ایڈڈ برآمدات کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں امریکہ کی کان کنی معدنیات کی تلاش اور ترقیاتی کمپنی نوا منرلز لمیٹڈ کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران قیصر احمد شیخ نے معدنیات اور

سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے ویلیو ایڈڈ برآمدات کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں امریکہ کی کان کنی معدنیات کی تلاش اور ترقیاتی کمپنی نوا منرلز لمیٹڈ کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران قیصر احمد شیخ نے معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں پاکستان میں موجود وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شعبوں بالخصوص قیمتی معدنیات کی تلاش اور پراسیسنگ میں سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ سرمایہ کاری بورڈ غیر ملکی سرمایہ کاروں اور مشترکہ منصوبوں کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرے گا۔

امریکی کمپنی کے وفد نے پاکستان کے معدنی اور کان کنی کے شعبوں خصوصاً ایٹیمونی اور نایاب معدنیات میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos