پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مؤثر اور منظم کارروائیوں کے سلسلے میں ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاری اڈا کے قریب نیاز نامی ڈرگز سیلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت
پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مؤثر اور منظم کارروائیوں کے سلسلے میں ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاری اڈا کے قریب نیاز نامی ڈرگز سیلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک ہزار ساٹھ گرام (1060g) آئس برآمد ہوئی،ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں تک بھی پہنچا جا سکے، ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات معاشرے کا ناسور ہے جس کا مکمل خاتمہ جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ منشیات فروش اور ان کے سہولت کار معاشرتی زہریلے کردار ہیں، جنہیں قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *