728 x 90

لیبر فورس میں خواتین کی شمولیت میں اضافہ کیا جائے تو اس سے جی ڈی پی میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔احسن اقبال

لیبر فورس میں خواتین کی شمولیت میں اضافہ کیا جائے تو اس سے جی ڈی پی میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ وہ آج اسلام آباد میں یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نصف

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔

وہ آج اسلام آباد میں یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور جب تک انہیں مساوی مواقع فراہم نہیں کیے جاتے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کی بے پناہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ صنفی مساوات محض اخلاقی ضرورت نہیں بلکہ معاشی ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لیبر فورس میں خواتین کی شمولیت میں اضافہ کیا جائے تو اس سے جی ڈی پی میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔

احسن اقبال نے حکومت کے صنفی شمولیت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات میں جینڈر یونٹ قائم کیا گیا ہے، جو تمام شعبوں میں صنفی برابری کو یقینی بنانے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ یونٹ تعلیمی، صحت، ہنر کی ترقی اور روزگار کے شعبوں میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور پالیسی سازی کے عمل کی نگرانی کر کے خواتین کے خلاف امتیازی رویوں کے خاتمے کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا، انہیں ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانا اور کاروباری مواقع میں ان کی شمولیت کو فروغ دینا پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos