728 x 90

مالی سال 26-2025 کیلئے بلوچستان کا بجٹ پیش کردیا گیا

مالی سال 26-2025 کیلئے بلوچستان کا بجٹ پیش کردیا گیا

بلوچستان کا مالی سال 2025-26ء کیلئے ایک ہزار اٹھائیس ارب روپے کا بجٹ آج پیش کر دیا گیا۔ بلوچستان کے وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کوئٹہ میں سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی صدرت میں اجلاس کے دوران بجٹ پیش کیا۔ شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال کے

بلوچستان کا مالی سال 2025-26ء کیلئے ایک ہزار اٹھائیس ارب روپے کا بجٹ آج پیش کر دیا گیا۔

بلوچستان کے وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کوئٹہ میں سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی صدرت میں اجلاس کے دوران بجٹ پیش کیا۔

شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات کیلئے چھ سو بیالیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئے دو سو انچاس ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تعلیمی شعبے کے سکولز سیکشن کیلئے ایک سو بیس ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے انتیس ارب دس کروڑ روپے اور صحت کے شعبے کیلئے ستاسی ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

شعیب نوشیروانی نے مزید کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے چھبیس ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ خوراک کیلئے ایک ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos