728 x 90

متاثرین سیلاب کو ہر ممکن امداد فراہم کی جارہی ہے ،وزیراطلاعات

متاثرین سیلاب کو ہر ممکن امداد فراہم کی جارہی ہے ،وزیراطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کو ہر ممکن امداد فراہم کی جارہی ہے اور سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکیں بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے  جمعرات کے روز وزیر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کو ہر ممکن امداد فراہم کی جارہی ہے اور سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکیں بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے  جمعرات کے روز وزیر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کی مربوط کارروائیوں اور موثر تعاون سے سیلاب کے اثرات کم کرنے میں مدد ملی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خوراک، ادویات اور خیموں کی مناسب فراہمی یقینی بنانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامع سروے کے بعد گھروں اور مویشیوں کے نقصان کا منصفانہ معاوضہ دیا جائے گا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیرآباد، سوہدرہ، خانکی اور قادر آباد کے ملحقہ دیہات میں اب سیلاب کی سطح میں کمی آرہی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos