مختلف مقامات پر پیش آنے والے یکے بعد دیگرے تین ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دے کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پہلا حادثہ تحصیل جھنگ کے علاقے ظفر نگر چنیوٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں غلام
مختلف مقامات پر پیش آنے والے یکے بعد دیگرے تین ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دے کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پہلا حادثہ تحصیل جھنگ کے علاقے ظفر نگر چنیوٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں غلام عباس ولد غلام اکبر (عمر 38 سال) اور محمد عاقب ولد جمال (عمر 30 سال) زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کا تعلق چک 167، موضع شہاہل چنیوٹ روڈ سے ہے، جنہیں ڈی ایچ کیو جھنگ منتقل کیا گیا۔دوسرا حادثہ تحصیل شورکوٹ کے علاقے جیون والی پل، ہسو والی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں کیری ڈبہ موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ حادثے میں اسامہ ولد غلام شبیر (عمر 25 سال) اور رشید ولد عبداللہ (عمر 40 سال) زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو شورکوٹ منتقل کیا گیا۔تیسرا حادثہ تحصیل 18 ہزاری کے علاقے ہیڈ تریمو، بھکر روڈ جھنگ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث اوورٹیکنگ کے دوران کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا۔ اس حادثے میں غلام محمد ولد دل میر (عمر 60 سال) اور اکرام ولد مظفر (عمر 20 سال) زخمی ہوئے۔ دونوں کا تعلق چک 324، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے اور انہیں ٹی ایچ کیو 18 ہزاری منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق تمام حادثات میں بروقت ریسپانس دیا گیا اور زخمیوں کو فوری امداد فراہم کی گئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *