جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب میں رافیل کو تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بنایا گیا،تقریب میں دربار سلطان باہو پر جذبہ حب
جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب میں رافیل کو تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بنایا گیا،تقریب میں دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے مل کر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے نعروں سے فضا گونجتی رہی اس موقع پر چائنا، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم انسٹیٹوٹ کے چیئرمین
سلطان احمد علی کا کہنا تھا کہ یہ صرف اپنے غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین نہیں بلکہ دشمن کو پیغام بھی ہے کہ پاکستان کے جانب آنکھ اٹھا کر دیکھنے سے پہلے 100 بات سوچنا کہ اس دھرتی کے بیٹے اپنی دھرتی پر آنکھ اٹھا کر دیکھنے والے کی آنکھیں نکال لیں گے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اس جنگ میں صرف رافیل نہیں کھوئے، کنوینشنل وار کی برتری کا دعویٰ بھی کھو دیا ہے



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *