728 x 90

مسلم ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر دستخط کرنا چاہتے ہیں، قومی اسمبلی کو یقین دہانی

مسلم ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر دستخط کرنا چاہتے ہیں، قومی اسمبلی کو یقین دہانی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تزویراتی دوطرفہ دفاعی معاہدے کے بعد کئی عرب اور غیر عرب اسلامی ممالک نے پاکستان کے ساتھ اس طرح کے معاہدوں پر دستخط کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ آج (جمعہ) قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تزویراتی دوطرفہ دفاعی معاہدے کے بعد کئی عرب اور غیر عرب اسلامی ممالک نے پاکستان کے ساتھ اس طرح کے معاہدوں پر دستخط کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

آج (جمعہ) قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے تحت حرمین شریفین کے محافظین میںشامل ہونا پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔

نائب وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان ایک دن عالم اسلام کی قیادت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی ایک ایٹمی اور میزائل طاقت ہے اور اب اسے اقتصادی طاقت بننے کی کوشش بھی کرنی چاہیے۔

غزہ میں بحران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل مطالبے کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

انہوں نے فلسطین کے بارے میں قائداعظم محمد علی جناح کی پالیسی سے کسی بھی قسم کے انحراف کو سختی سے مسترد کردیا ۔

اسحاق ڈار نے اسرائیلی حکام کی جانب سے حراست میں لیے گئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اور دیگر پاکستانی شہریوں کی گرفتاری کے بارے میں ایوان کو یقین دلایا کہ تمام زیر حراست پاکستانیوں کی بحفاظت بازیابی اور واپسی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایوان کا اجلاس اب پیر کی شام پانچ بجے ہوگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos