وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم ورلڈ لیگ اسلام کے حقیقی تشخص کے فروغ اور اسلامی دنیا کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے عالمی سطح پر کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی سے ملاقات میں کہی۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم ورلڈ لیگ اسلام کے حقیقی تشخص کے فروغ اور اسلامی دنیا کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے عالمی سطح پر کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی سے ملاقات میں کہی۔
سیکرٹری جنرل کی دانشمندانہ قیادت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلم ورلڈلیگ باہمی احترام کے فروغ اور مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی کے لئے پیش پیش ہے۔
پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے شہبازشریف نے خادم حرمین شریفین فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان السعود کیلئے اپنی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
انہوں نے غزہ امن معاہدے اور عالمی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کی آواز اٹھانے میں تمام مسلمان ملکوں خصوصا سعودی عرب کے اہم کردار کی تعریف کی۔
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *