728 x 90

معیشت کو کیش لیس کرنے کیلئے جاری اقدامات کا پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہوگا:وزیراعظم

معیشت کو کیش لیس کرنے کیلئے جاری اقدامات کا پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہوگا:وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو کیش لیس کرنے کیلئے جاری اقدامات کا ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہوگا۔ انہوں نے اسلام آباد میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ مکمل طور پر کیش لیس معیشت اور غیر رسمی معیشت کے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو کیش لیس کرنے کیلئے جاری اقدامات کا ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہوگا۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ مکمل طور پر کیش لیس معیشت اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے کیلئے دیہی علاقوں میں آگاہی بڑھائی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پوری دنیا ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور پاکستان کو دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ روز اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو ترجیح دی گئی جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ رمضان المبارک میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مستحقین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے بھیجی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کیش لیس معیشت کے ذریعے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos