قومی ہنگامی امدادی ادارے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے کل سے ملک بھر میں مغربی ہوائوں کی نئی لہر کی پیشگوئی کی ہے جس سے اس ماہ کی دس تاریخ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں جاری بارشوں کے سلسلے میں شدت آنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں جہلم، چناب،
قومی ہنگامی امدادی ادارے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے کل سے ملک بھر میں مغربی ہوائوں کی نئی لہر کی پیشگوئی کی ہے جس سے اس ماہ کی دس تاریخ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں جاری بارشوں کے سلسلے میں شدت آنے کا امکان ہے۔
اس کے نتیجے میں جہلم، چناب، کابل اور سوات سمیت تمام بڑے دریائوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
تربیلا، کالاباغ، چشمہ، تونسہ اور گڈوبیراج میں اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کی آمد اور اخراج میں اضافے کے باعث یہاں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور دریائے شگر میں پانی کا بہائو بڑھنے کا امکان ہے جبکہ ہسپر، خنجراب، شمشال، برالدو، Hushe اور Saltoro دریائوں سمیت مقامی علاقوں کے معاون ندی نالوں بھی شدید سیلابی صورتحال متوقع ہے۔
بلوچستان کے اضلاع موسی خیل، شیرانی، ژوب اور سبی کے ندی نالوں میں بھی بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *