وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور انہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے اگلے سال تک ملک بھر کی تمام شاہراہوں پر ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور انہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے اگلے سال تک ملک بھر کی تمام شاہراہوں پر ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے یہ اعلان سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام قومی شاہراہوں کے ذریعے سفر کرنے والے مریضوں اور زخمیوں کی حادثات اور صحت کی ہنگامی صورت حال میں ہسپتالوں اور طبی مراکز میں فوری منتقلی یقینی بنائے گا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ کراچی سے چمن تک پاکستان ایکسپریس وے دو سال میں مکمل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس منصوبے کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں اور اس کا کنٹریکٹ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کراچی حیدرآباد موٹروے بھی تعمیر کر رہی ہے جسے بعد میں سکھر تک توسیع دی جائیگی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ متعلقہ صوبائی حکومت کی طرف سے درخواست کی صورت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی تمام سیاحتی سڑکیں تعمیر کرنے کے لیے تیار ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *