728 x 90

ملک غلام یاسین مرحوم کی پنجابی دوہڑوں کی کتاب “چپ دی مار”کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد

ملک غلام یاسین مرحوم کی پنجابی دوہڑوں کی کتاب “چپ دی مار”کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد

پنجابی بزم ادب ملک غلام یاسین کے زیر اہتمام پنجابی شاعر ملک غلام یاسین مرحوم کی پنجابی دوہڑوں کی کتاب “چپ دی مار”کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی,تفصیلات کے مطابق معروف پنجابی شاعر ملک غلام یاسین کی پنجابی دوہڑوں کی کتاب

پنجابی بزم ادب ملک غلام یاسین کے زیر اہتمام پنجابی شاعر ملک غلام یاسین مرحوم کی پنجابی دوہڑوں کی کتاب “چپ دی مار”کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی,تفصیلات کے مطابق معروف پنجابی شاعر ملک غلام یاسین کی پنجابی دوہڑوں کی کتاب “چپ دی مار”کی تقریب رونمائی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ کے ابن خلدون ہال میں پنجابی بزم ادب ملک غلام یاسین کے بانی ملک نیاز عباس کے زیرانتظام منعقد ہوئی “چپ دی مار”کی رونمائی کی تقریب میں پنجابی شعراء,ملک نیاز عباس,مخدوم اشفاق حسین قریشی,غلام عباس قمر قتالپوری,عارف خان بلوچ,مخدوم رب نواز ہاشمی,عبدالطیف شیدائی,ملک سخاوت عباس گوہر,حکیم عاجز نول,مہر الطاف بھروانہ,
پروفیسر مختار خان بلوچ,پروفیسر ثقلین شعیب,شاہد محمود عاقب ستیانوی,حاجی محمد حیات بھٹی,گلوکار ارشاد حسین ٹیڈی,عون عباس,ظہور احمد لوہار,مظہر شہزاد سمیت,پروفیسرز, وکلاء اور ادب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی.شرکاء نے پنجابی شاعر ملک یاسین کی پنجابی ادبی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ جھنگ دھرتی کا مان پنجابی دوہڑے کے خالق اور پنجابی شاعری کو ایک منفرد انداز دینے والے پنجابی شاعر ملک غلام یاسین مرحوم کی پنجابی دوہڑوں کی کتاب “چپ دی مار” شائع ہو چکی ہے ملک یاسین مرحوم پنجابی شاعری میں ایک خاص مقام رکھتے تھے گلوکاروں کا کہنا تھا کہ ہماری کامیابی اور شہرت ملک غلام یاسین کی شاعری ہے ان کی شاعری ان کے دوہڑے پڑھنے والے گلوکار پنجابی گائیکی کرنے والے تمام فنکار آج اگر شہرت کی بلندیوں پر ہیں تو اس میں ملک یاسین کے قلم کا اہم کردار ہے.پنجابی بزم ادب کے بانی پنجابی شاعر ملک نیاز عباس کا کہنا تھا کہ ان کی والد ملک غلام یاسین نے مادری زبان کی جس جذبے سے خدمت کی اب ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ مادری زبان کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجابی ادب سے تعلق رکھنے والے افراد “چپ دی مار”کا مطالعہ کریں انہیں کتاب میں شاعری کا منفرد رنگ نظر آئے گا

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos