728 x 90

ملین سمائل فاؤنڈیشن کی جانب سے 300 خاندانوں میں پاک فوج کی نگرانی میں خشک راشن اور مچھر دانیوں کی تقسیم

ملین سمائل فاؤنڈیشن کی جانب سے 300 خاندانوں میں پاک فوج کی نگرانی میں خشک راشن اور مچھر دانیوں کی تقسیم

سرگودھا روڈ پرپاک فوج کی نگرانی میں فلاحی تنظیم ملین سمائل فاؤنڈیشن کی جانب سے 300 خآندانوں مییں راشن اور مچھردانیاں تقیسم کیں گئیں ، اس موقع پر حمزہ اویس کمیونٹی مینجمنٹ ملین سمائل فاونڈیشن، عامر محمود ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جھنگ ،محمد فرخ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ بھی موجود تھے،اسسٹنٹ کمشنر محمد فرخ کا کہنا

سرگودھا روڈ پرپاک فوج کی نگرانی میں فلاحی تنظیم ملین سمائل فاؤنڈیشن کی جانب سے 300 خآندانوں مییں راشن اور مچھردانیاں تقیسم کیں گئیں ، اس موقع پر حمزہ اویس کمیونٹی مینجمنٹ ملین سمائل فاونڈیشن، عامر محمود ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جھنگ ،محمد فرخ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ بھی موجود تھے،اسسٹنٹ کمشنر محمد فرخ کا کہنا تھا حکومت پنجاب نے سیلاب کے دوران اور سیلاب ک بعد بھی سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے تمام تر وسائل استمعال کئے ہیں ، اب چونکہ بحالی کا عمل جاری ہے جس میں حکومت پنجاب کی ٹیمیں گاؤں گاؤں جاکرسیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگانے میں مصروف ہیں ، انہوں نے کہا ضلعی حکومت کی جانب سے اب بھی سیلاب متاثرین کے لئے خشک راشن اور دیگر ضروری اشیاء کی تقیسم کا سلسلہ جاری لیکن اسکے ساتھ ملین سمائل جیسی فلاحی تنظیموں نے اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جوکہ ایک اچھا اقدام ہے وہ تمام فلاحی تظیموں کے مشکور جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کئے ۔ حمزہ اویس کمیونٹی مینجمنٹ ملین سمائل فاونڈیشن کا کہنا تھا کہ 300 گھرانوں میں خشک راشن اور مجھر دانیوں کی تقسیم نقطعہ آغاز ہے اس حوالے سے ان کی تنظیم مزید بھی اس پر کام کررہی ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں وہ ضلعی حکومت کے ساتھ مل کر گھروں کی تعمیر میں سیلاب متاثرین کی مدد کریںگے جس کی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos