ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار کیا اور ملکی مالیاتی شعبے کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کے اداروں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس…

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار کیا اور ملکی مالیاتی شعبے کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کے اداروں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس اعتماد کا اظہار آج لندن میں برکلس، جے پی مورگن، سٹی، بلیک راک اور روتھ شیلڈ اینڈ کو کے اعلیٰ عہدیداروں کی وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ملاقاتوں میں کیا گیا۔
ملاقاتوں میں پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے عمل اور بہتر ہوتے سرمایہ کاری کے ماحول میں عالمی مالیاتی شعبے کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اجاگر کیا گیا۔یہ ملاقاتیں دنیا کے بڑے مالیاتی اداروں میں پاکستان کی معاشی اصلاحات کے پروگرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتی ہیں۔
یہ ملاقاتیں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے اور ملک میں مسلسل بیرونی سرمایہ کاری لانے کے لیے وسیع پیمانے پر حکومت کی کوششوں کے سلسلے میں بھی ایک اہم قدم ہیں۔


