وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ جھنگ مکمل طور پر الرٹ ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے ضلعی فلڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال، حفاظتی انتظامات اور امدادی کارروائیوں کا تفصیلی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ جھنگ مکمل طور پر الرٹ ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے ضلعی فلڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال، حفاظتی انتظامات اور امدادی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فلڈ کنٹرول روم سے دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج اور ممکنہ سیلابی صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر چوکس ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ بروقت امدادی کارروائیاں ممکن بنائی جا سکیں۔
ادھر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے دریائے کنارے اور دیگر نشیبی علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں، جہاں امدادی سامان، ریسکیو آلات، کشتیاں اور تربیت یافتہ اہلکار ہر وقت موجود ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر متاثرہ آبادی کو فوری امداد اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف مستند سرکاری معلومات پر اعتماد کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *