خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
جھنگ

مولانا فضل الرحمنٰ کے خلاف ہرزہ سرائی اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر مسلح افراد کا دھاوا شرمناک ہے، شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ

جھنگ: جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران طبقے کی جانب سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمنٰ کے خلاف ہرزہ سرائی انتہائی ناپسندیدہ…

مولانا فضل الرحمنٰ کے خلاف ہرزہ سرائی اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر مسلح افراد کا دھاوا شرمناک ہے، شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ

جھنگ: جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران طبقے کی جانب سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمنٰ کے خلاف ہرزہ سرائی انتہائی ناپسندیدہ عمل ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمنٰ کو ناجائز تجاوزات کے حوالے سے نوٹس جاری کرنا اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کے کوئٹہ میں گھر پر مسلح افراد کا دھاوا بولنا نہایت شرمناک اقدامات ہیں۔

وہ جمعیت علمائے اسلام جھنگ کے عہدیداران اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مختلف سطحوں کے قائدین اور کارکنوں کو اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے مرعوب نہیں کیا جا سکتا اور جماعت اپنی قیادت کے مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے۔

شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال، بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالات انتہائی مخدوش ہیں، جبکہ مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ مختلف سرکاری دفاتر میں عوام کا استحصال ہو رہا ہے، لیکن حکومت نئے نئے محاذ کھول کر عوام کو درپیش بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے اور مرکزی قیادت کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔ جماعت ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام اور معاشی انصاف کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں