728 x 90

میدانی علاقوں میں برفباری کے خبریں بے بنیاد، پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع: این ڈی ایم اے

میدانی علاقوں میں برفباری کے خبریں بے بنیاد، پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع: این ڈی ایم اے

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے ماہرین نے میدانی علاقوں میں برفباری سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کو غیر سنجیدہ اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ادارے کے مطابق ماہ جنوری کے آخری 15 دنوں میں سردی کی شدت میں معمول کے مطابق اضافہ متوقع ہے اور برفباری صرف پہاڑی

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے ماہرین نے میدانی علاقوں میں برفباری سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کو غیر سنجیدہ اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ادارے کے مطابق ماہ جنوری کے آخری 15 دنوں میں سردی کی شدت میں معمول کے مطابق اضافہ متوقع ہے اور برفباری صرف پہاڑی علاقوں تک محدود رہے گی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 18 جنوری سے ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ اسی دوران مغربی ہوائیں خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں، مغربی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کا باعث بھی بنیں گی۔

ادارے نے بتایا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں سردی کی شدت معمول کے مطابق بڑھ سکتی ہے۔ اس دوران پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں بھی شدید سردی کی لہر اور دھند کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ جنوبی علاقوں کی طرف آنے والی سائبیرین ہوائیں شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا باعث بنیں گی اور شدید سردی کی لہر آئے گی۔ ادارے نے تمام ممکنہ خطرات اور موسمی صورتحال سے متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی اور احتیاطی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمی صورتحال کے حوالے سے مصدقہ معلومات، ممکنہ خطرات اور احتیاطی تدابیر کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos