728 x 90

‏میری کابینہ اس لیے نامکمل ہے کہ مجھے اپنے قائد عمران خان سے نہیں ملنے دیا جارہا, سہیل آفریدی

‏میری کابینہ اس لیے نامکمل ہے کہ مجھے اپنے قائد عمران خان سے نہیں ملنے دیا جارہا, سہیل آفریدی

خیبر پختونخواہ اسمبلی سے خطا ب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا ‏اپوزیشن لیڈر کو بتاتا ہوں کہ آپ کی پنجاب حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا کی گندم روک لی ہے ہم نے خیبرپختونخوا کے حق کی گندم کا مقدمہ بھرپور لڑا ہے ہم پر امید ہیں کہ خیبرپختونخوا کی گندم اس کو ملتی

خیبر پختونخواہ اسمبلی سے خطا ب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا ‏اپوزیشن لیڈر کو بتاتا ہوں کہ آپ کی پنجاب حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا کی گندم روک لی ہے ہم نے خیبرپختونخوا کے حق کی گندم کا مقدمہ بھرپور لڑا ہے ہم پر امید ہیں کہ خیبرپختونخوا کی گندم اس کو ملتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ‏میری کابینہ اس لیے نامکمل ہے کہ مجھے اپنے قائد عمران خان سے نہیں ملنے دیا جارہا اس کے لیے جتنے بھی قانون طریقہ کار میں نے اپنائے میں قانونی طریقے آزما رہا ۔ میں جمہوری بندہ ہوں جمہوری طریقے سے اپنے لیڈر سے ملوں گا اگر پھر بھی نہ ملنے دیا گیا تو میں اپنا مقدمہ اپنی عوام کے سامنے رکھوں گا۔

اس زمرے میں جمعے کے روز انشااللہ چارسدہ کی عوام کے پاس جارہا ہوں۔پچیس اکتوبر کو خیبر کی عوام کے پاس جارہا ہوں امن جرگہ میں وہاں اپنا مقدمہ رکھوں گا۔ اتوار کے دن کرک جارہا وہاں عوام کے سامنے اپنا مقدمہ رکھوں گا انشااللہ عوام فیصلہ کریں گے، آگے کا لائحۂ عمل کرک میں دونگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos