شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چودہ خوارج ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت نے کی تھی اور اس کے پراکسی فتنہ الخوارج نے اس پر عمل کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ ایک گاڑی میں
شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چودہ خوارج ہلاک ہوگئے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت نے کی تھی اور اس کے پراکسی فتنہ الخوارج نے اس پر عمل کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔
ایک گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی جسے سکیورٹی گروپ نے روک کر اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔
مایوسی کے عالم میں بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی کو سرکردہ گروپ کی گاڑیوں میں سے ایک سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے تیرہ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
افسوسناک واقعے میں تین شہریوں سمیت ایک خاتون اور دومعصوم بچے بھی زخمی ہوئے۔
شہداء میں صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی روحیل، سپاہی محمد رمضان، سپاہی نواب، سپاہی زبیر احمد، سپاہی محمد سخی، سپاہی ہاشم عباسی، سپاہی مدثراعجاز اور سپاہی منظر علی شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چودہ خوارج مارے گئے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *