وزیر اطلاعات ونشریات عطا اﷲ تارڑ نے ایک سو ستر ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے والے چینل کے اشتہارات فوری طورپر روکنے کا اعلان کیا ہے ۔ وہ آج پریس گیلری سے واک آؤٹ کرنے والے صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ
وزیر اطلاعات ونشریات عطا اﷲ تارڑ نے ایک سو ستر ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے والے چینل کے اشتہارات فوری طورپر روکنے کا اعلان کیا ہے ۔
وہ آج پریس گیلری سے واک آؤٹ کرنے والے صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے تھے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے والے ٹی وی چینل کی انتظامیہ کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے تاکہ معاملے کو حل کیا جاسکے۔
انہوں نے واک آؤٹ ختم کرنے پر صحافیوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
اس سے قبل قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا ورکرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور صحافیوں کی ملازمت کے تحفظ اور فوائد سے متعلق مسائل حل کئے جائیں گے۔
عطا اﷲ تارڑ نے کہا کہ صحافیوں سے متعلق مسائل اتحادی جماعتوں اور حزب اختلاف کی مشاورت سے حل کئے جائیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *