728 x 90

نائب وزیراعظم اور کویتی وزیرخارجہ کا بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور کویتی وزیرخارجہ کا بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے آج کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو میں بدلتی ہوئی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ کویت کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار، مسلسل ثالثی اور امریکہ اور ایران کے درمیان روابط

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے آج کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو میں بدلتی ہوئی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

کویت کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار، مسلسل ثالثی اور امریکہ اور ایران کے درمیان روابط میں سہولت کی کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ترجیحی راستے کے طور پر سفارت کاری کی حمایت اور مستقل روابط کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

فریقین نے اُمید ظاہر کی کہ جاری سفارتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور مستقبل قریب میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

انہوں نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا بھی اعادہ کیا اور مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos