نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کسانوں کو ارزاں نرخوں پر معیاری کھادوں کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیاہے۔ انہو ں نے آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں کھادوں کے شعبے کوگیس کی فراہمی پر غورکے لئے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رسد کے نظام کو مضبوط کرنے، قیمتوں کے استحکام اور قومی
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کسانوں کو ارزاں نرخوں پر معیاری کھادوں کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیاہے۔
انہو ں نے آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں کھادوں کے شعبے کوگیس کی فراہمی پر غورکے لئے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رسد کے نظام کو مضبوط کرنے، قیمتوں کے استحکام اور قومی تحفظ خوراک اور فصلیں اگانے میں تعاون فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔
کمیٹی نے گیس کی موجودہ سپلائی کو جاری رکھنے اور طویل عرصے تک یوریا کی پیداوار کے لئے مستقبل کے گیس کنکشن حاصل کرنے پر بھی بات چیت کی۔
کمیٹی کی تجاویز وزیراعظم کو بھیجی جائیںگی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *