728 x 90

نامکمل دستاویزات پربیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دیں گے،محسن نقوی

نامکمل دستاویزات پربیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دیں گے،محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں اور نامکمل دستاویزات پر سفر کرنے والوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات امور داخلہ کے وزیرمملکت طلال چوہدری کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورے کے موقع پر مسافروں سے بات چیت کرتے

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں اور نامکمل دستاویزات پر سفر کرنے والوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات امور داخلہ کے وزیرمملکت طلال چوہدری کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورے کے موقع پر مسافروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی معقول وجہ کے بغیر کسی مسافر کو سفر کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کا وقار اور مسافروں کو سہولت کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات ہیں۔

اپنے دورے میں دونوں وزراء نے امیگریشن کائونٹرز کا معائنہ کیا اور روانگی کے عمل کاجائزہ لیا ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos