728 x 90

نشہ مکاؤ، زندگی بچاؤ، جھنگ پولیس کی منشیات کے خلاف بھرپور مہم

نشہ مکاؤ، زندگی بچاؤ، جھنگ پولیس کی منشیات کے خلاف بھرپور مہم

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچایا جا سکے۔تھانہ قادرپور کے

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچایا جا سکے۔تھانہ قادرپور کے ایس ایچ او علمدار حسین پاتوآنہ نے سپیرئیر کالج میں طلبا و طالبات اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے منشیات کے نقصانات پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پولیس کے اس مثبت اقدام کو سراہا۔سیمینار کے اختتام پر طلبا، اساتذہ اور پولیس افسران نے مل کر ریلی نکالی جس میں منشیات کے خلاف آواز بلند کی گئی۔ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ منشیات فروشوں اور بڑے ڈیلرز کو عبرت کا نشان بنایا جا رہا ہے۔نوجوان نسل کا تحفظ اور انہیں منشیات کے ناسور سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos