وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے ایک جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کے لیے نئے شروع کیے گئے ایکو سسٹم کے بارے میں آج اسلام آباد
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے ایک جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بات ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کے لیے نئے شروع کیے گئے ایکو سسٹم کے بارے میں آج اسلام آباد میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے قومی کمیشن کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کے پروگراموں کے لیے نئے اہداف مقرر کریں۔
انہوں نے کہا کہ اپرنٹس شپ ایکٹ پر موثر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے۔
شہباز شریف نے عالمی مسابقت بڑھانے کے لیے پاکستانی افرادی قوت کو بین الاقوامی سرٹیفیکیشن کی فراہمی کو خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔
وزیراعظم نے وزارت خارجہ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وزارت کو خلیجی ممالک میں پاکستانی ہنرمند کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ این اے وی ٹی ٹی سی کے شراکت دار تمام تربیتی اداروں میں زیرتربیت افراد اور انسٹرکٹرز کے لیے بائیو میٹرک حاضری کا نظام نافذ کیا جائے۔
انہوں نے صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر این اے وی ٹی ٹی سی پروگراموں کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایک بڑی افرادی قوت تربیت کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر کی تربیت اور عالمی ضروریات کے مطابق بین الاقوامی سرٹیفیکیشن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ نیووٹیک کے تحت پاکستان کے پہلے اسکل بیسڈ بانڈ کا اجرا کیا جاچکا ہے جس کے تحت نجی شعبے سے پیشہ ورانہ تربیت کیلئے نتائج کی بنیادوں پر فنڈنگ لی جائے گی۔
مزید بتایا گیا کہ این اے وی ٹی ٹی سی کے تحت ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، فنٹیک، کان کنی، سیاحت، کھیل، مہمان نوازی، جہاز سازی اور بین الاقوامی سطح پر دیگر اعلی طلب شعبوں میں تربیتی پروگرام جاری ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار، این اے وی ٹی ٹی سی کے تحت تمام تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کو صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، جس میں ملک بھر میں ایک سو اڑتالیس صنعتیں شامل ہیں۔ ملک بھر میں مدارس میں تربیتی پروگرام بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، فِن ٹیک، کان کنی، سیاحت، اسپورٹس، ہاسپیٹیلٹی، چِپ بلڈنگ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر ڈیمانڈ کے اعتبار سے تربیتی پروگرامز اس وقت نیووٹیک کے تحت ملک بھر میں جاری ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیووٹیک کے تکنیکی و فنی تربیت کے تمام پروگرام انڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ کیے جا چکے ہیں۔ اس مقصد کیلئے ملک بھر سے 148 صنعتوں کو پروگرامز میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں مدرسہ جات میں بھی تربیتی پروگرامز کا اجرا کیا گیا ہے۔
اجلاس کو اعداد و شمار پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ برس نیوٹیک کے ذریعے 1 لاکھ 46 ہزار افراد نے تربیت حاصل کی جبکہ 15 ہزار سے زائد لوگوں کو بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز فراہم کی گئیں۔تکامل کے ذریعے 3 لاکھ سے زائد لوگوں نے تربیت حاصل کی جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد لوگ سعودی عرب میں اس نظام کے ذریعے برسر روزگار ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ 350 سے زائد اداروں کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں نیووٹیک کی جانب سے بین الاقوامی سطح کی تربیت فراہم کرنے کا لائسنس فراہم کیا گیا۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 10 ہزار سے زائد لوگوں کو صنعتوں کے حساب سے پیشہ ورانہ تربیت کا پائلٹ پراجیکٹ کے اجرا کے علاوہ 2600 نئے اداروں کی رجسٹریشن کی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تربیت فراہم کرنے والے اداروں کو ادائیگی کیلئے نتائج کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔
میٹنگ کو گوگل، مائیکروسافٹ اور دیگر بین الاقوامی سرٹیفیکیشن باڈیز کے ساتھ تعاون پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو گوگل، مائیکروسافٹ و دیگر بین الاقوامی سرٹیفیکیشن اداروں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *