728 x 90

نہروں کا مسئلہ آئین کے مطابق حل کیا جائے گا،وفاقی وزیرقانون

نہروں کا مسئلہ آئین کے مطابق حل کیا جائے گا،وفاقی وزیرقانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینٹ کو یقین دلایاہے کہ نہروں کا مسئلہ آئین کے مطابق اور سندھ کی حکومت سے صلاح مشورے کے ذریعے حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے اسلا م آباد میں سینٹ کے اجلاس میں پانی کے مسئلے پر حزب اختلاف کے ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینٹ کو یقین دلایاہے کہ نہروں کا مسئلہ آئین کے مطابق اور سندھ کی حکومت سے صلاح مشورے کے ذریعے حل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے اسلا م آباد میں سینٹ کے اجلاس میں پانی کے مسئلے پر حزب اختلاف کے ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ کے سرکردہ رکن اور مشیر رانا ثناء اللہ خان نے سندھ کی حکومت سے باضابطہ رابطہ کرکے یقین دلایاہے کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں زورزبردستی سے کام نہیں لیا جائے گا۔

ایوان میں پوپ فرانسس کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ایوان کا اجلاس اب جمعے کی صبح ساڑھے دس بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos