نیپال میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1204 تک پہنچ گئی، جبکہ 4200 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق لاپتا افراد میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں، جبکہ ہزاروں افراد سیلاب کے باعث بے گھر ہو کر محفوظ مقامات اور امدادی کیمپوں میں
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1204 تک پہنچ گئی، جبکہ 4200 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق لاپتا افراد میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں، جبکہ ہزاروں افراد سیلاب کے باعث بے گھر ہو کر محفوظ مقامات اور امدادی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ تباہ کن سیلاب 26 اگست کو ہمالیائی خطے میں آیا، جس نے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ سیلاب کے باعث مکانات، سڑکیں، پل اور دیگر بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا، جبکہ متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
امدادی اداروں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امدادی ٹیموں کی خصوصی توجہ ان ہائیڈرو پاور منصوبوں کی سرنگوں پر ہے جہاں سیکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ تقریباً 900 کارکنوں کے سرنگوں میں موجود ہونے کی اطلاعات کے بعد انہیں زندہ نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
نیپال کی وزارت خارجہ کے مطابق 324 غیر ملکی شہریوں کو اب تک بحفاظت نکالا جا چکا ہے، تاہم 39 ممالک سے تعلق رکھنے والے 590 غیر ملکی شہری تاحال لاپتا ہیں۔ حکام لاپتا افراد کی شناخت اور تلاش کے لیے ڈی این اے سمیت جدید تکنیکوں سے بھی مدد لے رہے ہیں۔
حکام کے مطابق تباہی کے بعد امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں بحالی اور بنیادی سہولیات کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے، تاہم دشوار گزار پہاڑی علاقوں، ملبے اور تباہ شدہ سڑکوں کے باعث امدادی کارروائیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *