728 x 90

وزیراعظم ، یورپی کونسل کے صدر کا مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ پر تبادلہ خیال

وزیراعظم ، یورپی کونسل کے صدر کا مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ پر تبادلہ خیال

یورپین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا  نے آج وزیراعظم محمد شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی دوستانہ گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یورپی کونسل کے صدر نے پاکستان کی امن کوششوں کی توثیق کرتے ہوئے اس بات کا

یورپین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا  نے آج وزیراعظم محمد شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اپنی دوستانہ گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یورپی کونسل کے صدر نے پاکستان کی امن کوششوں کی توثیق کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ یورپی یونین تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کرتی ہے جن کا مقصد خطے میں امن و استحکام کی بحالی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی اور عالمی معیشت پر اس کے اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بحران کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے یورپی یونین کونسل کے صدر کو مشرق وسطی کے بحران میں کمی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں میں تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے جی ایس پی پلس کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے ماہ اسلام آباد میں پہلی بار ہونیوالے پاکستان۔یورپی یونین بزنس فورم کے افتتاح کے منتظر ہیں۔

یورپی کونسل کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ وہ باہمی طور پر طے شدہ مناسب تاریخوں پر برسلز میں وزیر اعظم کا خیرمقدم کرینگے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos