وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی اعتماد، عزت و رواداری اور علاقائی تعاون و ترقی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی اعتماد، عزت و رواداری اور علاقائی تعاون و ترقی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کے دوران کیا۔
دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات میں کثیر جہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری اور پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *