728 x 90

وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب: اسکولوں کو دو ہفتے کی چھٹیاں، سرکاری اخراجات میں بڑی کٹوتیوں کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب: اسکولوں کو دو ہفتے کی چھٹیاں، سرکاری اخراجات میں بڑی کٹوتیوں کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں معاشی بوجھ کم کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کے تمام اسکولوں کو رواں ہفتے کے آخر سے دو ہفتوں کی چھٹیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ ہائر

وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں معاشی بوجھ کم کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کے تمام اسکولوں کو رواں ہفتے کے آخر سے دو ہفتوں کی چھٹیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ ہائر ایجوکیشن کے تمام اداروں میں اس عرصے کے دوران آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے سرکاری محکموں کی گاڑیوں کے پیٹرول میں دو ماہ کے لیے 50 فیصد کٹوتی کی جا رہی ہے۔ تاہم ایمبولینس سروس اور عوامی استعمال کی بسوں کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاکہ عوام کو سفری اور طبی سہولیات میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے دو ماہ کے لیے تمام سرکاری محکموں کی 60 فیصد گاڑیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے ارکان، وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی رضاکارانہ طور پر اپنی تنخواہیں نہیں لیں گے، جبکہ ارکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 25 فیصد کمی کی جائے گی۔

وزیراعظم کے مطابق گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے ایسے افسران جن کی تنخواہ تین لاکھ روپے سے زائد ہے، ان کی دو دن کی تنخواہ کٹوتی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم عوامی ریلیف کے لیے استعمال کی جائے گی تاکہ مشکل معاشی حالات میں عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ سرکاری محکموں میں تنخواہوں کے علاوہ دیگر اخراجات میں بھی 20 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔ اسی طرح سرکاری اداروں میں نئی گاڑیوں، فرنیچر، ایئر کنڈیشنرز اور دیگر اشیا کی خریداری پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومتی اخراجات کو محدود کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی اور سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کے غیر ضروری بیرون ملک دورے بھی معطل رہیں گے، البتہ ملکی مفاد کے انتہائی ناگزیر دوروں کی اجازت دی جا سکے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا مقصد قومی وسائل کے محتاط استعمال کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos