728 x 90

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قومی صنعتی پالیسی کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قومی صنعتی پالیسی کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صنعتوں کو درپیش مسائل کے پائیدار حل اور صنعتی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت سے قومی صنعتی پالیسی کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صنعتوں کو درپیش مسائل کے پائیدار حل اور صنعتی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت سے قومی صنعتی پالیسی کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے لیے ملکی صنعتوں کی ترقی ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ صنعتوں کو بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ حالیہ اقتصادی پالیسیاں ملکی صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے تیار کی گئی ہیں۔ انہوں نے ٹیرف ریشنلائزیشن پالیسی کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گی۔    اجلاس کے دوران ملکی صنعتوں کی ترقی کے لیے سفارشات پیش کی گئیں اور بتایا گیا کہ ایک مؤثر صنعتی پالیسی کے ذریعے ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos