728 x 90

وزیراعظم نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں مقیم لوگوں کی سہولت کے لیے آج (جمعرات) پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس مرکز کے قیام میں تعاون فراہم کرنے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اپنے دورہ باکو کا ذکر

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں مقیم لوگوں کی سہولت کے لیے آج (جمعرات) پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس مرکز کے قیام میں تعاون فراہم کرنے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اپنے دورہ باکو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ آذربائیجان حکومت کی اپنے عوام کیلئے خدمات سے بے حد متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرکز میں نادرا، دفتر خارجہ، پولیس اور دیگر ادارے کام کریں گے اور عوام کو خدمات فراہم کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں وفاقی حکومت کی خدمات کو ایک چھت تلے فراہم کرنے کیلئے مزید آسان خدمت مراکز بنائے جائیں گے۔

وہ آذربائیجان کے پبلک سروس اور سوشل سروس کے چیئرمین علوی مہدئیوکی قیادت میں آذربائیجان کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے وفد آسان خدمت مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آیا ہوا ہے۔

وزیراعظم نے اس سہولت کے قیام میں تعاون پر آذربائیجان کے صدر الہام علیئف اور حکومت آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومتی خدمات کے ایکو سسٹم کو یکسر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مرحلے میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مرکز بنائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے خدمت مراکز میں باقائدہ کارکردگی کے اہداف طے کرکے ہر سہ ماہی میں تھرڈ پارٹی پرفارمنس آڈٹ کروایا جائے گا انہوں نے کہا کہ آسان خدمت مراکز میں خدمات بین الاقوامی معیار کے مطابق فراہم کئی جائیں گی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آسان خدمت مراکز میں مجموعی طور پر حکومتی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جامع منصوبہ سازی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پاکستانی سفارت خانوں میں آسان خدمت مراکز کے کاؤنٹر بنائے جائیں۔

ملاقات میں اسلام آباد میں حال ہی میں قائم پاکستان کے پہلے آسان خدمت مرکز کے بارے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے سیکٹر G-9 میں قائم پہلے خدمت سنٹر کی جلد توسیع کی جائیگی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان بھر میں آسان خدمت مراکز کے قیام میں پاکستان کی بھرپور معاونت کرے گی۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ آسان خدمت مراکز میں شفافیت کیلئے نہ صرف انٹرنل آڈٹ، بلکہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی یقینی بنائی جائے گی۔

آذری وفد نے بطور خادم پنجاب اور اب بطور وزیرِ اعظم ملک میں اصلاحات کے نفاذ اور نظام میں جدت لانے پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

آذری سفیر نے ملاقات میں بتایا کہ اسلام آباد اور آذربائیجان کے مابین ہفتہ وار تین پروازوں کے علاوہ مارچ میں مزید ایک پرواز کا اضافہ کیا جارہا ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos