وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں اس کارروائی کے دوران تین انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن وامان خراب کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف
وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے آج ایک بیان میں اس کارروائی کے دوران تین انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ امن وامان خراب کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کی کامیاب کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے مضبوط عزم کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہاکہ رواں سال بلوچستان میں سات سو دہشتگرد مارے گئے ہیں انہوں نے اسے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم کامیابی قرار دیا۔
شہبازشریف نے ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *