وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے ناظم الامور سے تعزیت کا اظہار کیا، تعزیتی کتاب میں تاثرات
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔
انہوں نے بنگلہ دیش کے ناظم الامور سے تعزیت کا اظہار کیا، تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کئے اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں بیگم خالدہ ضیا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک صاحب بصیرت رہنماء اور ایک نامور سیاسی شخصیت قرار دیا جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت کے لیے وقف کردی۔
پاکستان اور اسکے عوام کی مخلص دوست اور خیر خواہ کے طور پر بیگم خالدہ ضیا کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ایک لازوال اور متاثر کن میراث چھوڑی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *