وزیراعظم شہبازشریف نے بدھ کے روز اسلام آباد میںایک اجلاس میں راوی ، ستلج اور چناب کے دریائوں میں سیلاب سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہنگامی امداد کے قومی ادارے نے پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں خیمے پہلے ہی فراہم کردئیے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بدھ کے روز اسلام آباد میںایک اجلاس میں راوی ، ستلج اور چناب کے دریائوں میں سیلاب سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال کاجائزہ لیا۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہنگامی امداد کے قومی ادارے نے پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں خیمے پہلے ہی فراہم کردئیے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل بھی بلاتعطل جاری رکھی جائے۔
انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے، ذرائع مواصلات کی بحالی اور تباہ حال سڑکوں کی مرمت کی ضرورت پرزوردیا۔
شہبازشریف نے مواصلات اور توانائی کے وزراء، سیکرٹری توانائی اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ لاہور پہنچیں اور صوبائی حکومت سے تعاون کریں۔
انہوں نے انسانی زندگیوں، املاک ، فصلوں اور مویشیوں کو نقصان سے محفوظ رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت فعال اقدامات پرزوردیا۔
وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت کے حکام کو بھی ہدایت کی کہ وہ سیلاب کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لئے مقامی اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔
انہوں نے صوبوں میں سیلاب سے متعلقہ تمام چیلنجز مربوط کوششوں کے ذریعے حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پنجاب سے گزرنے کے بعد سیلابی پانی کی سندھ میں آمد کے حوالے سے پیشگی انتباہ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جاسکے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ انہیں بتایاگیا کہ دریائے چناب میں پانی کے زیادہ اخراج کے باعث ہیڈ مرالہ اور خانکی میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
اجلاس کو دریائے راوی میں جسر اور شاہدرہ اور دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر پانی کے زیادہ اخراج کے بارے میں بتایا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *