وزیراعظم شہبازشریف نے مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظرملک بھر میں موسمیاتی اورزرعی ہنگامی حالت کے نفاذ کااعلان کیا ہے۔ آج(بدھ) کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں اجلاس میں وفاقی کابینہ نے موسمیاتی اور زرعی ہنگامی حالت کے نفاذ کی منظوری دی۔ اس فیصلے کا مقصد بڑھتے ہوئے موسمیاتی
وزیراعظم شہبازشریف نے مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظرملک بھر میں موسمیاتی اورزرعی ہنگامی حالت کے نفاذ کااعلان کیا ہے۔
آج(بدھ) کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں اجلاس میں وفاقی کابینہ نے موسمیاتی اور زرعی ہنگامی حالت کے نفاذ کی منظوری دی۔
اس فیصلے کا مقصد بڑھتے ہوئے موسمیاتی مسائل حل کرنااور شدید سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کرناہے جس کے باعث زرعی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدری نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں کا اعلان کیا گیا۔
وزیرپارلیمانی امور نے کہا کہ ان اقدامات پر عملدرآمد کیلئے گلگت بلتستان اور آزادجموںوکشمیر سمیت تمام صوبائی شراکت داروں کا تعاون ناگزیر ہے۔
ان شراکت داروں کے ساتھ جلد اجلاس کیا جائے گا تاکہ کوششوں کومربوط بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرے گی اور دیگر شراکت دار بھی اس حوالے سے بھرپور تعاون کرینگے۔
علی پرویز ملک نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نئے آر ایل این جی گیس کنکشن پر عائد پابندی ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوہزار اکیس سے نئے گیس کنکشنز پر پابندی تھی۔
پیٹرولیم کے وزیر نے کہا کہ آر ایل این جی درآمدشدہ ایل پی جی کے مقابلے میں تیس سے پینتیس فیصد تک سستی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ جن صارفین نے پہلے ہی گیس کنکشن کیلئے درخواست دے رکھی ہے انہیں اپنے کنکشنز آر ایل این جی پر تبدیل کرنے کا اختیار ہے۔ انہیں تیل اور گیس کے محکمہ کی طے شدہ سکیورٹی فیس جمع کرانا ہو گی۔
علی پرویز ملک نے یقین دلایا کہ مستقبل میں آر ایل این جی پر انحصار کم کرنے کیلئے گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کی کوششیں جاری ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *