وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی طلبا کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے یورپ اور چین بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے آج(بدھ) کو ہری پور یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر سے
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی طلبا کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے یورپ اور چین بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان انہوں نے آج(بدھ) کو ہری پور یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر سے طلبا کا انتخاب خالصتاً میرٹ پر کیا جائے گا۔
انہوں نے ہری پور یونیورسٹی میں خواتین کے کیمپس کے ساتھ ہری پور میں دانش سکول کے قیام کا بھی اعلان کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اہداف انتھک محنت اور اتحاد سے ہی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *