سیکریٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ محترمہ عنبرین جان آج سول سروس سے ریٹائر ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم نے محترمہ عنبرین جان کی حکومت پاکستان کے لئے خدمات کو
سیکریٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
محترمہ عنبرین جان آج سول سروس سے ریٹائر ہو رہی ہیں۔
وزیراعظم نے محترمہ عنبرین جان کی حکومت پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا۔
انہوں نے بطور سیکرٹری اطلاعات بالخصوص معرکہ حق کے دوران پاکستان کا بیانیہ بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے محترمہ عنبرین جان کی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *