وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو اگلے دو سالوں میں بیس کروڑ ڈالر تک لے جانے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کرغزستان ایک خشکی سے گھرا ملک ہے اور پاکستان کی جغرافیائی
وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو اگلے دو سالوں میں بیس کروڑ ڈالر تک لے جانے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کرغزستان ایک خشکی سے گھرا ملک ہے اور پاکستان کی جغرافیائی حیثیت نہایت اہم ہے جو بندرگاہوں کے ذریعے کرغزستان کو فوری رسائی فراہم کر سکتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک نے بشکیک اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے دیگر صوبائی مراکز میں ثقافتی تقریبات منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان CASA-1000 منصوبے کی حمایت کرتا ہے اور CASA کے اپنے حصے کو مکمل کرنے کے لیے کرغزستان کی کامیابی کو سراہتا ہے جبکہ پاکستان کے حصے کا منصوبہ بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی خیر سگالی اور دوستی کو مضبوط اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *