وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے،الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے نہ صرف ایندھن کی
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے،الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے نہ صرف ایندھن کی درآمدات کے بوجھ کو کم کیا جائے گا بلکہ یہ ماحولیاتی اور توانائی کے تحفظ کے لیے بھی اہم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت کم آمدنی والے افراد کے لیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر دی جانے والی اعانت میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور اس سکیم پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے لیے 72 اور الیکٹرک کاروں کے لیے چار مینوفیکچرنگ سر ٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔
ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے کل ایک سو تئیس درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا کہ ملک میں اگلے پانچ سالوں میں تیس فیصد گاڑیاں بجلی سے چلانے کا منصوبہ ہے۔
اس سے ایندھن کی لاگت میں تقریباً ساڑھے چار ارب ڈالر کی بچت متوقع ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *