728 x 90

وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو جاری امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے اور بڑھتی ہوئی طغیانی سے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔  پیر کے روز اسلام آباد میں سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو و امدادی اقدامات کے حوالے سے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو جاری امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے اور بڑھتی ہوئی طغیانی سے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 پیر کے روز اسلام آباد میں سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو و امدادی اقدامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے دریائوں کی ملحقہ آبادیوں اور ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں میں پیشگی اطلاع اور بروقت انخلا کے حوالے سے بھی مکمل تیاری کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مکمل تعاون برقرار رکھے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا عمل تیز کیا جانا چاہیئے۔

اس موقع پر وزیراعظم کو ملک میں سیلاب کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور افراد اور ریسکیو کارروائیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی سامان کے قافلے تسلسل سے بھیجے جا رہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل تیز کیا جائے۔

این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو ملک میں دریائوں کی موجودہ سیلابی صورتحال اور متاثرہ شہریوں کیلئے جاری امدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو سیلاب سے بے گھر افراد اور بڑے پیمانے پر جاری امدادی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں دریائے راوی، چناب اور ستلج میں تریموں بیراج، پنجند بیراج، ہیڈبلوکی، ہیڈسدھنائی، گنڈاسنگھ والا، ہیڈسلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر شدید سیلابی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos