728 x 90

وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کی سائٹس کا دورہ کیا اور حکام کو شفافیت اور کام کا اعلیٰ ترین معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ان تعمیراتی منصوبوں کیلئے اچھی ساکھ کی حامل اور اعلیٰ درجے کی کمپنیوں کی خدمات

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کی سائٹس کا دورہ کیا اور حکام کو شفافیت اور کام کا اعلیٰ ترین معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ان تعمیراتی منصوبوں کیلئے اچھی ساکھ کی حامل اور اعلیٰ درجے کی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔

انہوں نے کہا خراب ساکھ والی کمپنیوں سے بچنے کیلئے پری کوالیفیکیشن کے عمل پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور تمام ادائیگیاں صرف تیسرے فریق کی توثیق کے بعد ہی کی جائیں۔

وزیراعظم نے منصوبے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے کہا پورا نظام پیپرلیس ،فیس لیس اور اعلیٰ ترین معیار کا ہونا چاہیے۔

انہوں نے ان منصوبوں کو جمالیاتی حوالے سے بھی خوش نمابنانے کی ہدایت کی۔

دورے کے موقع پر وزیراعظم کو منصوبوں کے مختلف مراحل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos