728 x 90

وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج کے ماڈل کودیگرسرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج کے ماڈل کودیگرسرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونے والے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج (جمعہ) اسلام آباد میں رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پہلی

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونے والے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بات آج (جمعہ) اسلام آباد میں رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار رمضان ریلیف پیکیج کیلئے ڈیجیٹل وائلٹ متعارف کرایا گیا، جس سے مستحق خاندانوں میں رقوم کی تقسیم کا شفاف اور آسان عمل ممکن بنایا گیا۔

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکیج کی شفافیت یقینی بنانے میں سٹیٹ بینک ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پی ٹی اے، نادرا اور دیگر محکموں کی کوششوں کو سراہا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت نولاکھ اکاون ہزار ایک سو اکانوے ڈیجیٹلWallets کے استعمال سے انیس لاکھ ڈیجیٹل ادائیگیاں کی گئیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos