728 x 90

وزیراعظم کی ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی ستائش

وزیراعظم کی ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی ستائش

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے رواں سال ریکارڈ انسٹھ لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر    ایف بی آر حکام کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نولاکھ نئے ٹیکس فائیلرز کا ٹیکس کے دائرہ کار میں

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے رواں سال ریکارڈ انسٹھ لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر    ایف بی آر حکام کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے آج ایک بیان میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ نولاکھ نئے ٹیکس فائیلرز کا ٹیکس کے دائرہ کار میں آنا حکومت کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں۔

حکومت کے مختلف اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس گوشواروں کو سادہ اور آسان بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے خود ہر اجلاس کی ہفتہ وار صدارت میں ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی نگرانی کی۔

انہوں نے کہا کہ غیر رسمی معیشت کے خاتمے کیلئے پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت نوارب روپے کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos