وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمیڈا کو ملک کے طول و عرض میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروباری افراد کی مالی معاونت کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام علاقوں میں
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمیڈا کو ملک کے طول و عرض میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروباری افراد کی مالی معاونت کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام علاقوں میں کاروبار کا فروغ، مساوی سہولیات اور یکساں فنی معاونت یقینی بنانا سمیڈا کی سرفہرست ادارہ جاتی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروبار میں خواتین کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے سمیڈا کے تحت جاری پروگرامز کو مزید وسعت دی جائے۔
شہبازشریف نے کہا کہ مقامی کاروباری افراد کی قومی اور عالمی سطح پر تجارتی منڈیوں تک رسائی کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *