728 x 90

وزیراعظم کی فضلے سے توانائی کی پیداوارکیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری

وزیراعظم کی فضلے سے توانائی کی پیداوارکیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوارکے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ٹاسک فورس پاکستان میں ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں کے فروغ کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی، واضح حکمت عملی، ادارہ جاتی نظام اور روڈ میپ کے ساتھ قومی ویسٹ ٹو انرجی پالیسی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوارکے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔

یہ ٹاسک فورس پاکستان میں ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں کے فروغ کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی، واضح حکمت عملی، ادارہ جاتی نظام اور روڈ میپ کے ساتھ قومی ویسٹ ٹو انرجی پالیسی مرتب کرے گی۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اس ٹاسک فورس کے کنوینر ہوں گے۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وفاقی سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ، وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی روابط ، چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لوکل گورنمنٹ ، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کے سیکریٹریز بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔

ٹاسک فورس میں نجی شعبے سے متعلقہ افراد کو بطور ممبران شامل کیا گیا ہے۔

یہ ٹاسک فورس پاکستان میں فضلہ سے توانائی پیدا کرنے کے موجودہ فریم ورک کا جائزہ لے گی اور اس حوالے سے بین الاقوامی بہترین طریقوں کا جائزہ لے گی اور قانونی ، ریگولیٹری ، مالی اور انتظامی رکاوٹوں کی نشاندہی کرے گی۔

ویسٹ ٹو انرجی کے حوالے سے قانون سازی اور ریگولیٹری اصلاحات سمیت اقدامات تجویز کرنا بھی ٹاسک فورس کے ٹی او آرز میں شامل ہے۔

ٹاسک فورس اس شعبے میں سرمایہ کاری، رابطہ کاری اور فضلہ سے توانائی کے نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات بھی تجویز کرے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos