وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی ایفینیٹی کو قومی اور بین الاقوامی صارفین کے لئے پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی ایفینیٹی کے سی ای او جیرومی کیپیلس (Jerome Kapelus) کی
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی ایفینیٹی کو قومی اور بین الاقوامی صارفین کے لئے پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی ایفینیٹی کے سی ای او جیرومی کیپیلس (Jerome Kapelus) کی قیادت میں چاررکنی وفد سے بات چیت کے دوران کہی۔
وزیراعظم نے ایفینیٹی کے پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی باصلاحیت افرادی قوت میں عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنیاد پر کام کرنے کی استعداد موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی اور دیگر جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کرنے کے پروگرام کی خود نگرانی کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی شعبے میں 25 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کے حصول کے لیے آئی ٹی کمپنیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جیریمی کیپیلس نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے انتہائی موزوں ہے،اس وقت Afiniti پاکستان میں ایک ہزار سے زائد انتہائی باصلاحیت پاکستانی ماہرین کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے کام کرنے کی لا تعداد استعداد موجود ہے، وفد نے پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کی صلاحیتوں اور اس شعبے کی ترقی کے لیے ان کی محنت کو بھی سراہا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *