728 x 90

وزیراعظم کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی خزانے پر بوجھ بننے والے اور غیرفعال سرکاری اداروں کی نجکاری کو انتظامی اور ادارہ جاتی پیچیدگیوں سے بچاتے ہوئے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ اسلام آباد میں سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی خزانے پر بوجھ بننے والے اور غیرفعال سرکاری اداروں کی نجکاری کو انتظامی اور ادارہ جاتی پیچیدگیوں سے بچاتے ہوئے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ اسلام آباد میں سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری کے دوران قومی مفاد اور مستقبل میں اداروں کی پیشہ وارانہ استعداد بڑھانے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔

وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ سرکاری اداروں کی اندرونی استعداد کار بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت ہر ممکن اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں ادارہ جاتی اور انتظامی تاخیر اور سرخ فیتے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ نجکاری کے عمل کی بذات خود نگرانی اور اس کی پیشرفت پر باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos